اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ سڑک حادثے میں ایک کی موت، چار زخمی - جنوبی کشمیر کے نکس پلوامہ

زخمیوں کی شناخت دانش اکبر ریشی (15) ولد محمد اکبر، عبید مقبول (24) ولد محمد مقبول، محمد صبور ڈار (15) ولد منظور احمد ڈار اور دانش احمد ڈار (14) ولد غلام حسن ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

پلوامہ سڑک حادثے میں ایک کی موت، چار زخمی
پلوامہ سڑک حادثے میں ایک کی موت، چار زخمی

By

Published : Dec 17, 2020, 11:55 AM IST

جنوبی کشمیر کے نکس پلوامہ میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

بدھ کی شام ایک ماروتی کار زیر رجسٹریشن نمبر جے کے زیرو تین 0721 نکس کے مقام پر ایک درحت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی جبکہ ڈرائیور فوت ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے کیگام علاقے سے تعلق رکھنے والا سہیل احمد ڈار ولد محمد مقبول ڈار، تیز رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے نتیجے میں اس نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور گاڈی نکس کے مقام پر ایک درحت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

زخمیوں کی شناخت دانش اکبر ریشی (15) ولد محمد اکبر، عبید مقبول (24) ولد محمد مقبول، محمد صبور ڈار (15) ولد منظور احمد ڈار اور دانش احمد ڈار (14) ولد غلام حسن ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں کا علاج سرینگر کے ہسپتال میں جاری ہے۔
اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details