ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں مہلوک نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان کو اذیتیں دیکر اور جسمانی تشدد کا شکار بنا کر ہلاک کیا گیا ہے۔
انہوں نے پولیس کے بیان جس میں بتایا گیا تھا کہ رضوان قید سے فرار ہونے کی کوشس کر رہا تھا کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ' رضوان کے جسم پر گہرے زخم تھے اور اس کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور جسم پر جلنے کے بھی نشان عیاں تھے اور ایسے میں وہ فرار کیسے ہوسکتا تھا'۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں جو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے وہ پوری طرح سے اس کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں بشرط یہ کہ قصور واروں کو سخت سے سخت سزا ملے۔