جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز حزب المجاہدین کے چیف آپریشنز کمانڈر ریاض نائکو کی ہلاکت کے بعد ہوئے تشدد کے سے ہو کا عالم طاری ہے۔
آج صبح مقامی لوگوں نے مظاہروں کی کوشش کی لیکن انہیں منتشر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نائکو اور ان کے ساتھی کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر تشدد بھڑک اٹھا۔ مظاہرین کی تعداد سیکڑوں بیں تھی جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پیلٹ فائر کئے اور گولیاں چلائیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں کم از کم ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
ہلاک شدہ شخص کی شناخت جہانگیر یوسف وانی ولد محمد یوسف ساکن اٹھمولہ ہال کے طور ہوئی ہے۔ بتیس سالہ جہانگیر کی گردن میں گولی لگی تھی اور وہ موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا۔