ڈی سی پلوامہ بصیرالحق چودھری نے سب ضلع ترال کا دورہ DC Pulwama Visits Tralکرکے ٹائون ہال میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے جاری پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں دیہی ترقی کی جانب سے شروع کیے گئے پروجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ وی ایل ڈبلیوز کو سرکاری رقومات کو منصفانہ طریقے پر صرف کرنے کا پابند بنایا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ میٹنگ میں مرکزی معاونت والی اسکیموں کا جائزه لینے، اسکیموں کا سو فیصد فائدہ عوام کو پہنچانے کے علاوہ سب ضلع ترال کے تینوں بلاکس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کی۔