پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) پلوامہ میں پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک ریلیف کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سمیت مقامی لوگوں (جن میں معذور اور مفلس افراد شامل ہیں) میں ریلیف تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر پانچ ایسی بیواؤں جن کے شوہر دوران ڈیوٹی فوت ہوئے ہیں کے علاوہ آٹھ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ اور چار مقامی باشندوں میں نقدی کے ساتھ ساتھ کمبل تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ڈی آر نے ریٹائرڈ پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ہمارے سسٹم کا ایک حصہ ہیں، آپ نے بھی اس محکمہ میں رہ کر 30 سال یا چالیس سال اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔ اور آج بھی آپ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں جو باعث فخر ہے۔‘‘ ایڈیشنل ایس پی پلوامہ تنویر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن اچھا کام کر رہا ہے اور جو ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسرز ہوں گے ان کو اپ پر فخر ہوگا کیونکہ ااپ نے ان لوگوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کیا ہے جہاں سے وہ اپنی بات عوام کے ساتھ ساتھ محکمہ کے افسران تک پہنچا سکتے ہیں۔‘‘