پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میونسپل کونسلز کی جانب سے ایک قرارداد پاس کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ ضلع پلوامہ میں جیتنی بھی اوقاف کی املاک ہیں، اس کو وقف بورڈ کی تحویل میں نہ دیا جائے۔ ضلع پلوامہ میں حال ہی میں وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشان اندربی نے دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تاجروں سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں کہا گیا تھا کی اوقاف کی تحویل میں جو بھی ضلع پلوامہ کی جائیداد ہے۔ اس کو وقف بورڈ تحویل میں لے۔ اگرچہ یہ چند افراد کی مانگ تھی تاہم اس پر میونسپل کونسلز نے ایک اجلاس بلایا۔
اس اجلاس کی صدرات کونسل کے چیئرمین بلال احمد نے کی۔ جہاں پر اوقات کی جائیداد کو وقف کی تحویل میں دینے کی مخالفت کی گئی۔ اس موقع پر کونسلز کی جانب سے ایک قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ اوقاف کی جائیداد محمکہ بلدیات کے تحویل میں دیا جائے نہ کہ وقف بورڈ کی۔ اس موقع پر 13 میں سے دس کونسلز نے اس قرارداد پر دستخط کئے اور محمکہ بلدیات کے افسروں کو سپرد کئے۔