پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گلزار پورہ کی آبادی سڑک کی خستہ حالی سے پریشان ہے جس کے لئے علاقے کے لوگوں نے آج محمکہ آر اینڈ بی اور ڈی سی پلوامہ سے سڑک کی مرمت کی اپیل کی، تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ گلزار پورہ پلوامہ رابطہ سڑک کئی سالوں سے خستہ حال ہو چکی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس معاملے کو محمکہ آر اینڈ بی کے افسران کی نوٹس میں لایا، تاہم آج تک اس سڑک پر کام شروع نہیں کیا گیا۔
Dilapidated Condition Road گلزار پورہ پلوامہ سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان - محکمہ آر اینڈ بی کشمیر
گلزار پورہ پلوامہ کے لوگوں نے محمکہ آر اینڈ بی سے خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام جلد ازجلد شروع کرنے کی اپیل کی۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک کو ٹھیک کرنے کے لئے محمکہ نے رقومات واگزار کے ہے تاہم سڑک پر کس طرح کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل مقامی لوگوں نے محمکہ آر اینڈ بی کے افسران سے سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں بات کی تھی جس کے بعد انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ امسال اس پر کام شروع کیا جائے گا لیکن آج تک کام شروع نہیں کیا گیا۔انہوں نے ایک بار پھر محمکہ آر اینڈ بی کے افسران سے اپیل کی کہ وہ اس خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام جلد ازجلد شروع کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو۔
مزید پڑھیں:Roads Shambles in Tral دیور چھترگام سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان