اردو

urdu

ETV Bharat / state

Residents Protest: سیموہ میں نقب زنوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج - جموں و کشمیر میں ترال کے سیموہ میں چوری کے واقعات

جموں و کشمیر میں ترال کے سیموہ میں چوری کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے بعد مقامی لوگوں نے چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس سے مطالبہ کیا ہے۔ residents protest for arresting thieves in saimoh

سیموہ میں نقب زنوں کی گرفتاری کےلیے احتجاج
سیموہ میں نقب زنوں کی گرفتاری کےلیے احتجاج

By

Published : Apr 17, 2022, 7:39 PM IST

ترال:سیموہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ کو لیکر آج مقامی افراد نے احتجاج کیا اور نقب زنی میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا پولیس سے مطالبہ کیا۔ اس دوران مظاہرین کی جانب سے نعرے بھی لگائے گئے۔ residents protest for arresting thieves in saimoh۔ مظاہرین کے مطابق نقب زنوں نے ایک خاص طبقے سے وابستہ افراد کے گھروں کو نشانہ بنارہے ہیں جس سے علاقے میں آپسی بھائی چارے کو زک پہنچ سکتا ہے۔ مقامی عوام نے ملزمین کو فوری گرفتار کرکے انہیں جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

سیموہ میں نقب زنوں کی گرفتاری کےلیے احتجاج

یہ بھی پڑھیں:


میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی شخص ڈاکٹر شان سنگھ نے بتایا کہ چوری کی وارداتیں صرف سکھ کمیونٹی کے گھروں میں کی جارہی ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ گاوں کے روایتی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی سازش ہوسکتی ہے۔ اس دوران ایک اور شہری نرمل سنگھ نے بتایا کہ اس مسلے کی طرف انتظامیہ کو فوری طور توجہ دینی چاہیے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details