اردو

urdu

ETV Bharat / state

مقدم محلہ، ترال کی آبادی آر اینڈ بی محکمے سے نالاں - tral bad road

Dilapidated Muqdam muhalla road in Tral: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں مقدم محلہ نام ایک بستی کے باشندوں نے انتظامیہ پر کثیر آبادی کو نظر انداز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقدم محلہ، ترال کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں
مقدم محلہ، ترال کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 1:18 PM IST

مقدم محلہ، ترال کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں

پلوامہ (جموں کشمیر) :ایک طرف جہاں ایل جی انتظامیہ دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، وہیں جنوبی کشمیر کے ترال ٹاؤن میں واقع مقدم محلہ نامی علاقے کی رابطہ سڑک برسوں سے تجدید ومرمت کے انتظار میں ہے۔ خستہ حال سڑک کے باعث مقدم محلہ کے باشندوں میں محکمہ آر اینڈ بی کے تئیں ناراضگی پائی جا رہی ہے اور لوگ سرکاری دعوں کی نفی کر رہے ہیں۔

ایک مقامی شہری، علی محمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ آر اینڈ بی تو دعویٰ کر رہا ہے کہ دور دراز علاقوں تک سڑک پہنچائی جا رہی ہے حتی کہ میگڈمائزیشن بھی انجام دی جا ہری ہے لیکن بدقسمتی سے ٹاؤن ترال کا مقدم محلہ، محکمہ کی نظروں سے اوجھل ہے اور اس سڑک کی حالت قابل رحم ہے جہاں لوگوں کو عبور مرور میں دقتوں کا سامنا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Tral Road Macadamisation : ترال میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

غلام نبی نامی ایک اور شہری نے بتایا کہ سرکار نے اس سڑک کی تجدید ومرمت کے حوالے سے کئی بار مطلع تو کیا لیکن بدقسمتی سے اس طرف توجہ نہیں دی گئی اور اب وہ ایک بار پھر گزارش کر رہے ہیں کہ اس سڑک کی تجدید ومرمت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ادھر، محکمہ کے ایک عہدیدار شکیل احمد بابا نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ محکمہ نے گزشتہ سال اس سڑک پر ویٹ مکس بچھایا ہے اور اب آنے والے سیزن میں میگڈمائزیشن کی جائے گی تاکہ عوام کی دیرینہ مانگ پوری ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details