جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کی ایک اہم سڑک ترال - ستورہ پر ان دنوں تار کول بچھانے کا کام جاری ہے۔ تاہم دیور نامی بستی کے لوگوں نے وہاں سڑک کے کنارے ڈرین تعمیر نہ کرنے پر زبردست مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر جہاں ایک طرف تعمیر و تجدید کا کام سست روی کا شکار ہے۔ وہیں دیور کے مقام پر ڈرین نہ ہونے سے میکڈم خراب ہونے کا امکان ہے۔