گذشتہ شام جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت گرنے سے ایک سہ منزلہ مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ترال میں درخت گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان - Tral news
مکان مالک کے بیٹے شفیق الرحمن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اچانک کل شام جب تیز ہوائیں چلیں تو ان کے مکان کے نزدیک ایک سفیدے کا درخت دھڑام سے گر پڑا جس کی وجہ سے تمام افراد خانہ بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترال پائین میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی عبد الرحمان ریشی کے مکان کے پر ایک سفیدہ کا درخت گر پڑا جس کی وجہ سے مکان کی تیسری منزل کو نقصان پہنچا ہے، تاہم گھر میں موجود اہل خانہ بال بال بچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رہائشی مکانات کے نزدیک درخت نہ رکھے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا اگرچہ سفیدے کاٹنے کے حوالے سے ہائی کورٹ نے واضح احکامات صادر کیے ہیں لیکن نہ جانے ترال میں اس پر عمل کیوں نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔