پلوامہ: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں عوامی حلقوں کی جانب سے عرصہ دراز سے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی جا رہی ہے، تاہم محکموں میں آپسی تال میل کی کمی کے باعث نہ صرف سیاحتی سرگمیاں بلکہ تعمیر و ترقی بھی متاثر ہو رہی ہے جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
قصبہ ترال کے پنیر ڈیم کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے گذشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے ایک خصوصی رپورٹ نشر کی تھی جس کے بعد محکمۂ دیہی ترقیات نے فوری طور ڈیم کے لیے 25 لاکھ روپے کے ایک منصوبہ کو منطوری دے دی تاکہ اس ڈیم کی شان رفتہ بحال کی جا سکے۔ Renovation of Paner dam, Tussle Between Irrigation and RDD Departments تاہم محکمہ اریگیشن اور دیہی ترقی محکمہ کی درمیان ٹھن گئی ہے اور اریگیشن محکمہ کی جانب سے محکمہ دیہی ترقیات کو ڈیم پر کام شروع نہیں کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔