سرما کی دستک کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف پر جہاں عوامی حلقے ناراض نظر آ رہے ہیں وہیں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ضلع بھر میں بجلی کی کوئی بحرانی صورتحال نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ انتظامیہ صارفین کو بہتر برقی رو فراہم کرنے کے لیے وعدہ بند ہے اور آئندہ ایک ماہ کے دوران بجلی سپلائی میں مزید بہتری آئے گی۔
ڈی سی پلوامہ نے اعتراف کیا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم ضلع بھر میں بہتر بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو منظور شدہ لوڈ کے حساب سے ہی بجلی کا استعمال کرنا ہوگا۔