جنوبی کشمیر South Kashmir کے پلوامہ ضلع کے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے ساتھ ساتھ ہائی اسکولوں سے قریباً 139 پی جی اساتذہ کو عارضی طور پر تبدیل کرنے سے جہاں طلباء اور والدین میں ناراضگی پائی جا رہی ہے، وہیں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالحی رفیقی Chief Education Officer Pulwama نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ان اساتزہ کو ضلع کے ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ وہاں تعلیمی نظام متاثر نہ ہو سکے۔‘‘
چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ Chief Education Officer Pulwama نے مزید بتایا کہ ہائر اسکنڈری اسکولوں میں ان اساتذہ کی تعیناتی سے وہاں تعلیمی نظام مستحکم ہوگا جس کا براہ راست فائدہ طلبہ کو پہنچے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جن اسکولوں سے پی جی ٹیچرس کا ٹرانسفر کیا گیا ہے وہاں بیس مارچ تک اسٹاف بھیجا جا رہا ہے۔ سی ای او نے اعتراف کیا کہ فی الوقت ان اداروں میں تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔