پلوامہ:معراج النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نسبت سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے اوری گنڈ گاؤں میں ایک دینی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مقامی باشندوں، دینی مکتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سب ضلع ترال کے کئی علماء کرام و واعظین نے بھی شرکت کرکے فلسفہ معراج پر مفصل بیانات کیے۔
مقررین، علماء کرام نے فلسفہ معراج اور اس عظیم معجزے کے روحانی اور فلسفی نکات بیان کرتے ہوئے حاضرین پر زور دیا کہ وہ ’’شریعت کے مطابق ہی اپنی زندگی گزاریں کیونکہ اسی میں کامیابی کا راز مضمر ہے۔‘‘ قبل ازیں دینی مکتب میں زیر تعلیم طلبہ نے تلاوت کلام اللہ اور نعتیہ مقابلوں میں شرکت کر کے حاضرین کو محضوظ کیا۔ تقریب کے دوران اہمتام عالمی امن خصوصاً وادی کشمیر کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جن علماء کرام نے اس پروگرام میں بیانات کیے ان میں مولانا سہیل احمد قادری، مولانا عبد القیوم عطاری اور حافظ جاوید قابل ذکر ہیں۔