اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: تیز رفتار ٹپر نے ریوڑ کو کچل ڈالا، 14 بھیڑیں ہلاک - معاوضہ فراہم

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کی صبح ایک تیز رفتار ٹپر نے بھیڑوں کے ایک ریوڑ کو کچل ڈالا جس میں 14 بھیڑ ہلاک جب کہ 10 شدید زخمی ہوگئیں۔

پلوامہ: تیز رفتار ٹپر نے ریوڈ کو کچل ڈالا، 14بھیڑ ہلاک
پلوامہ: تیز رفتار ٹپر نے ریوڈ کو کچل ڈالا، 14بھیڑ ہلاک

By

Published : Sep 28, 2021, 7:13 PM IST

منگل کی صبح بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھیڑوں کے ریوڑ کے ساتھ جنوبی کشمیر کے پانپور قصبہ سے نیوہ، پلوامہ جارہے تھے تاہم ضلع کے مالوری، نیوہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹپر نے ریوڑ کو کچل ڈالا۔

sdf

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے میں ریوڑ لے جارہے چرواہے بال بال بچ گئے تاہم ٹپر کی زد میں آکر 14 بھیڑ ہلاک جب کہ 10زخمی ہوگئیں۔

حادثے کے بعد بکروال طبقہ سے وابستہ افراد نے احتجاجاً سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی۔

متاثرہ افراد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ٹپر ریوڑ کو کچل کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

مزید پڑھیں؛پلوامہ: اسلامک یونیورسٹی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

متاثرین نے انتظامیہ سے ٹپر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں معاوضہ فراہم کیے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔

پلوامہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹپر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details