اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں عسکریت پسند گرفتار - عسکری صفوں

جموں و کشمیر کے پانپور علاقے میں پولیس نے عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند نے حال ہی میں لشکر طیبہ تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پانپور میں عسکریت پسند گرفتار
پانپور میں عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Sep 28, 2020, 9:31 PM IST

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس، 50 آر آر اور 185 سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کونہ بل پانپور کراسنگ پر ایک ناکے کے دوران حال ہی میں عسکری صف میں شامل ہونے والے نوجوان فیصل احمد ڈار کو گرفتار کیا ہے۔

فیصل احمد ڈار کا تعلق پانپور کے خانقاہ باغ علاقے سے ہے اور انہوں نے حال ہی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

فیصل احمد 11 ستمبر کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد سے انہوں نے لشکر طیبہ کی عسکریت تنظیم کے صفوں میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ فیصل احمد کو سیکیورٹی فورسز نے کونہ بل کراسنگ کے قریب پانپور کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے 824 نئے مثبت معاملات


واضع رہے کہ 13 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ فیصل احمد نے عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور اس نے اپنے والدین سے کہا تھا کہ وہ اسے تلاش نہ کریں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کے پاس سے ایل ای ٹی تنظیم کا غیر قانونی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details