اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: رسوینگ اسٹیشن عوام کے نام وقف - شکایات کا موقع نہیں ملے گا

اس اسٹیشن کے چالو ہونے سے ترال بالا، ترال پایین اور چیوہ اولر گرڈ کو بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی جس کی وجہ سے پورے ترال علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے امکانات ہیں۔

Receiving station
رسیونگ اسٹیشن

By

Published : Jul 7, 2021, 7:09 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں بجلی کی ابتر صورتحال پر قابو پانے کے لیے آج 33 کےوی رسوینگ اسٹیشن کو عوام کے نام وقف کیا۔

رسیونگ اسٹیشن

اس سلسلے میں آج بجلی محکمے کی طرف سے اسٹیشن پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس دوران اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سب ڈویژن ترال محمد مقبول آہنگر نے بٹن دبا کر اس رسوینگ اسٹیشن کو عوام کے نام وقف کیا۔

اس اسٹیشن کے چالو ہونے سے ترال بالا، ترال پایین اور چیوہ اولر گرڈ کو بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی جس کی وجہ سے پورے ترال علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال: یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام سائیکل ریس منعقد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر محمد مقبول آہنگر نے بتایا کہ اس رسوینگ اسٹیشن کے چالو ہونے سے پورے ترال میں برقی رو میں بہتری آئے گی اور شکایات کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے عوام سے بجلی کا منصفانہ طور پر استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details