پلوامہ: بی جے پی کے یوٹی (جموں و کشمیر) صدر رویندر رینہ نے پیر کو پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے سانبورہ، پانپور کا دورہ کرکے مقتول سب انسپکٹر فاروق احمد کے لواحقین کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔ رویندر رینہ نے مقتول سب انسپکٹر کو انسان دوست، رحم دل اور شریف اور قابل افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ایک بے گناہ اور نہتے انسان کا قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترداف ہے۔' BJP Leader Meets Slain SI’s Kin in Pampore
Ravindar Raina Meets Slain Cop’s Kin: مقتول سب انسپکٹر کے لواحقین سے رویندر رینہ کی ملاقات - مقتول سب انسپکٹر فاروق احمد کے لواحقین کے ساتھ تعذیت
جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ ’’ایس آئی فاروق احمد میر کا قتل کرنے والے بے رحم اور بزدل افراد پاکستان کے اشاروں پر کشمیر کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ Ravindar Raina Meets Slain Cop’s Kin
بی جے پی یو ٹی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایس آئی فاروق احمد میر کا قتل کرنے والے بے رحم اور بزدل افراد پاکستان کے اشاروں پر کشمیر کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔' رینہ نے پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'پولیس انسپکٹر فاروق احمد اچھے اور نیک انسان تھے اور ایک بے گناہ کو مارنا پوری انسانیت کے قتل کے مانند ہے۔' Raina on Kashmir Militancy
بی جے پی کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما، ترجمان الطاف ٹھاکر، ضلع صدر پلوامہ سجاد رینا، سمیت کئی دیگر رہنما رویندر رینہ کے ہمراہ تھے۔ BJP Leaders Meets Slain Cop’s Kin جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بدھ کو ضلع پلوامہ کے سانبورہ، پانپور کا دورہ کر کے مقتول سب انسپکٹر فاروق احمد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔