اردو

urdu

ETV Bharat / state

راشن کارڈ سے متعلق بیداری پروگرام - ٹاون ہال پانپور میں بیداری پروگرام

ضلع پلوامہ میں انتظامہ کی جانب سے ٹاون ہال پانپور میں تحصیل و دیہی سطح پر راشن کارڈ کے نئے طریقے سے ترتیب دیے جانے کے حوالے سے یک روزہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

Ration card purification awareness camp
راشن کارڈ سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jul 25, 2020, 9:01 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامہ کی جانب سے ٹاون ہال پانپور میں تحصیل و دیہی سطح کے فوڈ اینڈ سپلاٸز افسروں، اسٹور کیپرز اور پٹواریوں کے لیے یک روزہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

راشن کارڈ سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد

بیداری پروگرام میں اے ڈی سی اونتی پورہ اور تحصیلدار پانپور نے شرکاء کو راشن کارڈ کے نئے طریقے سے ترتیب دیے جانے کے حوالے سے متعدد معلومات فراہم کی۔

اے ڈی سی اونتی پورہ اور تحصیلدار پانپور نے کہا کہ اس بیداری پروگرام کا مقصد تحصیل اور گاؤں کے ہر اہل خانہ تک ان کی کیٹگری(درجہ بندی) کے حساب سے راشن کارڈ پہنچانا ہے تاکہ کسی کے ساتھ حق تلفی کا معاملہ پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت زیادہ شکایتیں موصول ہو رہی ہے کہ مستحقین کو ان کے درجہ بندی کے حساب سے راش کارڈ نہیں مل رہا ہے جس کے ازالے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دنوں کے بعد اس تعلق میں گرام پنچایتوں میں بھی بیداری مہم شروع کی جائے گی، جس میں ایک کمیٹی ہر گاؤں میں جاکر یہ طے کرے گی کہ کن کن افارد کو کس کس راشن کارڈ کیٹگری کے لیے مستحق ہیں اور اس کے بعد مستحقین کو ان کی درجہ بندی کے مطابق راشن کارڈ فراہم کیے جاٸنگے۔

اس موقع پر اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین، تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین، ایکزیکیٹیو افسر مونسپل کمیٹی پانپور، ٹی ایس او پانپور کے علاوہ پٹواریوں اور فوڈ اسٹور کیپروں نے پروگرام میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details