اس سلسلے میں بلاک میڈیکل آفیسر پانپور نے کہا کہ اب لوگوں کو ٹیسٹ کرانے کے بعد کئی دنوں تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا خاص کر حاملہ عورتوں کو بہت دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی سہولت میسر ہو جانے سے اس ٹیسٹ کا نتیجہ کچھ منٹوں میں ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ایک تو لوگوں کا وقت ضاٸع نہیں ہوگا وہیں انہیں بار بار ہسپتال بھی نہیں آنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت کی وجہ سے عملے کو بھی بہت فاٸدہ ہوگا کیونکہ یہ ٹیسٹ آسانی کے ساتھ ہوتا ہے اور اس میں ہسپتال کے زیادہ تر اہلکار مشغول بھی نہیں رہیں گے۔