پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں گزشتہ شب سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر برفباری بھی ہوئی، بارش اور برفباری کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ضلع پلوامہ میں گزشتہ ایک ماہ سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کو پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
Kashmir Weather وادی کے متعدد علاقوں میں بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی - کشمیر میں موسم کی تبدیلی
ضلع پلوامہ میں گزشتہ ایک ماہ سے خشک موسم کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوگوں کو پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ Rain in many parts of Kashmir
بارش
گزشتہ شب ضلع کے کئی علاقوں میں تیز رفتار بارش کا سلسلہ شروع ہوا،جو ابھی بھی جاری ہے،بارش کے سبب خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں راحت ملنے کی امید ہے،بارش اور برفباری کے سبب درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے ۔ Rain in many parts of Kashmir
مزید پڑھیں:Kashmir Weather کشمیر میں برف باری سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ