ترال:جموں و کشمیر کی دیگر اضلاع کی طرحسب ضلع ترال میں بھی بارشوں کا سلسلہ آج صبح سے ہی شروع ہوا جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی۔ تاہم بارش ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں نے اس بارش کو نیگ شگون قرار دیا ہے۔Kashmir Witnesses Rainfall
گزشتہ کئی ماہ میں وادی کشمیر میں بارش نہ ہونے سے جہاں سوکھے کے حالات پیدا ہو گئے تھے، و ہیں پانی کی قلت کے علاوہ لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے، جب کہ بارش نہ ہونے سے ایگریکلچر اور ہاٹیکچر شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا تھا تاہم اب بارشوں کے بعد عام لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ کاشتکاروں کے مطابق اس وقت کی بارشیں زرزعت کے لیے کافی سود مند ثابر ہوں گی۔