کھریو پانپور کے جوان مشتاق احمد، اس پریشانی کے عالم میں پریشان حال لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں اور اپنی دو گاڑیوں کے ذریعے مریضوں کو اسپتال بھی پہنچا رہے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے قصبہ کھریو سے تعلق رکھنے والے ستاٸیس سالہ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کے بعد جب لوگوں میں ہر طرح کی مشکلات بڑھنے لگی تو انہوں نے سب سے پہلے مریضوں کو راحت پہنچانے کے غرض سے اپنی دو گاڑیوں کو پبلک ہیلتھ سینٹر کھریو میں مریضوں کو دوسرے اسپتالوں تک پہنچانے اور لانے کے لیے کام شروع کیا۔ تاکہ لاک ڈاؤن میں مریضوں کو راحت مل سکے۔'
انہوں نے کہا کہ 'مریضوں کو راحت پہنچانے کے بعد انہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لیے سیکنڑوں فوڈ کیٹس تیار کر کے ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچانا شروع کیا تاکہ انہیں اس مشکل حالات میں پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔''
مشتاق نے کہا کہ 'ضلع پلوامہ میں جب انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان کر دیا گیا کہ بنا ماسک کے چلنے پھرنے والوں پر پانچ سو روپیہ جرمانہ عاٸید کیا جائے گا تو انہوں نے بازار سے کپڑا خرید کر تین سو ماسکس سلوا کر لوگوں میں مفت تقسیم کئے۔'