پلوامہ:تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مونگھما علاقے کا ایک 25 سالہ نوجوان عابد حسین شاہ پچھلے پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے نوجوان سے گھر واپسی کی اپیل کی ہے۔ Pulwama Youth Goes Missing
مزید پڑھیں:
عابد کے لاپتہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے اہل خانہ نے عابد کو گھر واپسی کی اپیل کی۔ وہیں خاندان کی طرف سے اس کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں بھی بے سود ثابت ہوئیں۔ گھر والوں نے اگرچہ پولیس اسٹیشن پلوامہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی ہے۔عابد کے اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہو گیا ہوگا، تاہم اس معاملے میں پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہ آیا۔