صوفی بزرگ و شاعر وہاب کھارؒ کے آستان عالیہ واقع شار شالی، پانپور میں انکے عرس مبارک کے موقع پر درود و اذکار اور نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جامع مسجد وہاب کھارـؒ کے امام و خطیب نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اس سال عرس مبارک علاقائی حد تک محدود رکھا گیا اور نہایت ہی سادگی کے ساتھ انجام دیا گیا۔
پلوامہ: صوفی شاعر وہاب کھارؒ کا عرس سادگی کے ساتھ منایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح امسال تبرکات کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
عرس مبارک کے موقع پر خطباء نے شان اولیاء پر روشنی ڈالتے ہوئے اولیاء اللہ کے طریق پر چلنے کی تلقین کی۔ اس دوران ولی کامل حضرت وہاب کھار رحمۃ اللہ علیہ کا خاص تذکرہ کرتے ہوئے انکی سوانح حیات اور شعری خدمات کے علاوہ انکے روحانی کمالات کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
عرس مبارک کے موقع پر وادی کشمیر کے امن و امان اور عالمی وبا کے جلد خاتمے کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ وہاب کھارؒ کا شمار وادی کشمیر کے بلند پایہ صوفی شاعروں میں کیا جاتا ہے۔ جن کا کلام آج بھی صوفی محافلوں میں شوق سے پڑھا اور سنا جاتا ہے۔
’’کلیات وہاب کھار‘‘ کے نام سے جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز نے وہاب کھارؒ کے شعری مجموعہ کو شائع کیا ہے، جس کے کئی ایڈیشن منظر عام پر آ چکے ہیں۔