اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: سڑک حادثے میں دو افراد زخمی - ایس ایم ایچ ایس

نئی بستی، ترال میں ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کے مابین ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔

ترال: سڑک حادثے میں دو افراد زخمی
ترال: سڑک حادثے میں دو افراد زخمی

By

Published : Oct 6, 2021, 3:08 PM IST

ضلع پلوامہ کے نئی بستی، ترال میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ بدھ کی دوپہر کو اُس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کے مابین ٹکر ہوئی، ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

مقامی باشندوں نے زخمی افراد کو فوری طور سب ڈسٹرکٹ اسپتال، ترال منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی علاج و معالجے کے بعد ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ضلع پلوامہ کے اونتی پور میں ’کلین انڈیا‘ مہم کا آغاز

ہسپتال ذرائع نے زخمی ہوئے نوجوانوں کی شناخت جاسف بشیر ساکن لرگام اور منیب احمد ساکن لاڑیار، ترال کے طور پر کی ہے۔ حادثے کی نسبت پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details