ضلع پلوامہ میں چرسو، اونتی پورہ کے مقام پر بدھ کی صبح ایک گاڑی زیر نمبر Jk03G.. 9852 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک پر چل رہے دو غیر مقامی مزدوروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
زخمی ہوئے غیر مقامی باشندوں کو فوری طور نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں انکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔