جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں بدھ کی صبح اُس وقت کہرام مچ گیا جب انتظامیہ کی مبینہ غفلت شعاری سے قلب کے عارضہ میں مبتلا ایک طالب علم کی ریس کے دوران موت واقع ہو گئی۔ Student Dies During Marathon in Pulwama ضلع پلوامہ کے محکمہ کھیل کود کی جانب سے مقامی اسکولی طلباء کے کئے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں چندپورہ گاوں کے اسکولی طلباء نے شرکت کی۔
ریس کے دوران ایک مقامی طالب علم شاہنواز احمد میر کی موت واقع ہوگئی۔ Pulwama Student's death During Marathonمرحوم طالب علم کے والد غلام محمد میر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انکا فرزند قلب کی عارضہ میں مبتلا تھا اور ان کی تین سرجریز کی گئی تھی۔ Pulwama Student's death During Marathon, Family Alleges Negligenceلواحقین نے انکی موت کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے راجپورہ، پلوامہ کے باشندوں اور مرحوم کے رشتہ داروں نے انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے متعلقہ افسران سے سوال کرتے ہوئے کہا: ’’افسران نے بچوں کو ریس میں شامل ہونے سے قبل انکی طبی جانچ اور صحت سے متعلق پوچھ تاچھ حاصل کیوں نہیں کی؟‘‘ لوحقین کا کہنا تھا کہ شاہنواز قلب کے عارضہ میں مبتلا تھا اور وہ کیسے ریس میں حصہ لے سکتا تھا!