اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Stadium Named After Slain Cop اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ کا نام تبدیل، کانسٹیبل گلزار کے نام سے منسوب - اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ کانسٹیبل گلزار سے منسوب

ضلع پلوامہ کے راجپورہ چوک کا نام تبدیل کرکے شہید فاروق چوک رکھے جانے کے بعد انتظامیہ نے اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ کا نام تبدیل کرکے انکائونٹر کے دوران ہلاک ہوئے کانسٹیبل گلزار کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ Pulwama Sports Stadium named after slain cop Gulzar Ahmad

اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ کا نام تبدیل، کانسٹیبل گلزار کے نام سے منسوب
اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ کا نام تبدیل، کانسٹیبل گلزار کے نام سے منسوب

By

Published : Feb 1, 2023, 5:45 PM IST

اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ کا نام تبدیل، کانسٹیبل گلزار کے نام سے منسوب

پلوامہ:جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ہلاک ہوئے کانسٹیبل گلزار احمد کے نام منسوب کرنے کے فیصلہ کا مہلوک کانسٹیبل کے اہل خانہ نے خیر مقدم کیا ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اسکولوں، پارکس، اسٹیڈیم پُلوں اور شاہراہوں کا نام ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوئے پولیس اور فوجی جوانوں کے نام سے منسوب کرنے کی مہم اگست 2021سے شروع کی تھی۔ قبل ازیں ضلع پلوامہ کے راجپورہ چوک کا نام تبدیل کرکے شہید فاروق چوک رکھا گیا تھا۔

ضلع پلوامہ کے دیلی علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل گلزار احمد کے والد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتظامیہ کے فیصلہ پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’’انتظامیہ کی یہ پہل خوش آئند ہے اس سے شہید جوانوں کا نام لوگوں کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘‘ کانسٹیبل گلزار احمد چار مارچ 2002میں شمالی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

گلزار احمد کے والد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’گلزار احمد کی ہلاکت کے بعد مجھے جولائی 2004میں دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں مدعو کیا گیا اور اُس وقت کے صدر ہند اے پی جے عبدالکلام نے عزت افزائی کرکے گلزار احمد کو شوریہ چکر سے نوازا۔‘‘ انہوں نے گلزار احمد کے نام سے پلوامہ اسٹیڈیم کو منسوب کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکام سے پسماندگان کی مدد کے لیے آگے آنے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے انہیں وقتاً فوقتاً طلب کرکے انکی احوال پرسی کی جاتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ’’حکام مہلوک جوانوں کی بازآبادکاری کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’گورنر انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے کانسٹیبل گلزار احمد کے نام سے منسوب کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے تاہم انتظامیہ کو لواحقین کی بازآبادکاری کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں:School Renamed in Udhampur J&K: مہلوک انسپکٹر کے نام پر اسکول کے نام کا افتتاح

قابل ذکر ہے کہ حکومت کی ہدایت پر جموں کشمیر میں سرکاری اسکولوں اور دیگر اہم مقامات کے نام اگست 2021 میں تبدیل کیے جانے لگے۔ اب تک درجموں اداروں/عوامی مقامات کا نام عسکریت پسندی کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے حفاظتی اہلکاروں کے نام سے منسوب کیے گئے ہیں۔ اس فہرست میں نیم فوجی، فوج اور پولیس کے ہلاک ہونے والے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details