اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti: سینگو ناربل، پلوامہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج - سینگو ناربل محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

مظاہرین کا الزام ہے کہ ’’دو سال قبل محکمہ نے علاقے کو ایک جدید پائپ لائن سے پانی فراہم کیا تھا تاہم کچھ اثر و رسوخ والے لوگوں کے دباؤ میں آکر اس کنکشن کو منقطع کر دیا گیا۔‘‘

سینگو ناربل، پلوامہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیاب
سینگو ناربل، پلوامہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیاب

By

Published : Jun 15, 2022, 5:37 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے سینگو ناربل علاقے کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ کے افسران پر ’’کثیر آبادی کو پینے کے صاف پانی سے محروم‘‘ رکھنے کا الزام عائد کیا۔ Singu Narbal Residents Protest Against Jal Shakti احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سینگو ناربل، پلوامہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیاب

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’دو سال قبل محکمہ نے علاقے کو ایک جدید پائپ لائن سے پانی فراہم کیا تھا تاہم کچھ اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں کے دباؤ میں آکر اس کنکشن کو منقطع کر دیا گیا جس کے سبب 15کے قریب کنبے پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے۔‘‘ water scarcity in SinguNarbal Pulwama انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی کلومیٹر دور سفر کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ’’اجازت نامہ حاصل کرنے کے باوجود حکام نے پانی کا کنکشن منقطع کرکے کثیر آبادی کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کر دیا۔‘‘ Protest Against Jal Shakti in Pulwama سینگو نارل کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال کیے جانے کی مانگ کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Pulwama News

ABOUT THE AUTHOR

...view details