پلوامہ: کشمیر میں سکھ طبقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گوردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ کے نو منتخب صدر ماسٹر کلونت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ’’آج تک سبھی سرکاروں نے اس طبقے کو ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا مگر کسی نے اس طبقے کی زبوں حالی کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی۔‘‘ انہوں نے ان باتوں کا اظہار ضلع پلوامہ کے سیموہ، ترال میں ایک تقریب کے حاشیے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ Newly Selected Prez Gurudwara Prabandhak Committee Pulwama
ماسٹر کلونت سنگھ نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے ترال اور دیگر علاقوں میں سکھوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے لیکن اسکے باوجود ان کے لیے آج تک کوئی اسمبلی سیٹ ریزرو نہیں رکھی گئی حالانکہ متواتر یہ طبقہ اسکی مانگ کرتا آیا ہے۔ Sikh Leader Demands Reservation in Assembly انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں کچھ عناصر اس وقت امن و بھائی چارے کو خراب کرنے کے درپے ہیں لیکن وہ یہاں کشمیر میں ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ’’یہاں آج تک بہت خون بہا ہے اور اب مزید خون خرابہ ہم دیکھ نہیں سکتے۔‘