ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ’رن فار نیشن‘ دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔ Run for Nation Marathon Organized in tralریس کا اہتمام چنار ویلی گروپ نامی ایک مقامی این جی او کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ریس بس اسٹینڈ، ترال سے شروع ہوکر سینٹرل اسکول سے ہوتے ہوئے بس اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ Run for Nation Marathon Organized in tral
ریس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے ایمبولنس سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا۔ طلبہ اور طالبات کے لیے علیحدہ ریس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ Run for Nation Marathon Organized in tralریس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ لڑکوں کے زمرے میں تنویر احمد نے پہلی، سعود احمد نے دوسری اور دانش دلشاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لڑکیوں کے زمرے میں فضا منظور نے پہلی، سمرن عاشق نے دوسری اور رونق طارق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔