اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: زعفران کے قومی مشن سے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد - میکینیکل ڈویژن

زعفران کی صنعت کو مزید تقویت بخشنے اور زعفران کو کاشتکاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنانے کے لئے ہفتہ کو پانپور میں زعفران کے قومی مشن سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

پانپور: زعفران کے قومی مشن سے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد
پانپور: زعفران کے قومی مشن سے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد

By

Published : Feb 20, 2021, 6:53 PM IST

پانپور میں زعفران کے قومی مشن کے تعلق سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران زعفران مشن نامی سکیم کے تحت ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ بور ویلز کی تکمیل کے ہدف میں 100 سے زیادہ بور ویل تیار ہو چکے ہیں جبکہ مارچ 2021 کے آخر تک ہدف کو مکمل کرنے کی امید کی امید ظاہر کی گئی تاکہ ’’بہتر آبپاشی کے نظام سے زعفران کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو سکے۔‘‘

پانپور: زعفران کے قومی مشن سے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد

میٹینگ کے دوران ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر نے ایم ای ڈی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوا بور ویلز کی تکمیل کو جلد یقینی بنائیں اور اس کے لئے ٹائم لائن تیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زعفران کی پیداوار میں اضافہ کی غرض سے پانپور میں 124 بور ویل کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ کسانوں کو زعفران کے کھیتوں کی سینچائی میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈائریکٹر ایگریکلچر نے بتایا کہ میٹنگ کے دورانمیکینیکل ڈویژن سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر نے مارچ کے اختتام تک سبھی بور ویلز کو تیار کیے جانے اور انہیں محکمہ زراعت کو سپرد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

دریں اثنا انہوں نے زعفران کی کھیتی کے سکڑتے رقبہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ریونیو، زراعت اور ایم ای ڈی کے عہدیداروں کو زمینی سطح پر صورتحال کی نگرانی کے لئے ایک لائحہ عمل وضع کرنے اور انتظامیہ کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت، چیف ایگریکلچر آفیسر سری نگر اور پلوامہ ، ایم ای ڈی کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details