ضلع پلوامہ کے قصبہ اونتی پورہ میں مقامی باشندوں نے پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) کو واپس قصبے میں واپس منتقل نہ کرنے پر خلاف محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کیا۔
اونتی پورہ: پی ایچ سی کو واپس قصبہ میں منتقل کیے جانے کی مانگ مظاہرین پیر کے روز منطقی اسکول، اونتی پورہ کے باہر جمع ہوئے اور محکمہ صحت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن میں پی ایچ سی کو واپس قصبہ میں منتقل کرنے کے حق میں نعرے درج تھے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹاون ویلفیئر کمیٹی، اونتی پورہ کے چیئرمین نے بتایا کہ گزشتہ برس انہدامی مہم اور سڑک کی کشادگی کی زد میں پی ایچ سی اونتی پورہ کی عمارت بھی آ گئی جس کے بعد پرائمری ہیلتھ سنٹر کو عارضی طور جوبیارہ منتقل کیا گیا۔
مظاہرین کے مطابق پی ایچ سی کے لیے گزشتہ ماہ نئی بلڈنگ کی نشاندہی کیے جانے کے باوجود پرائمری ہیلتھ سنٹر کو واپس قصبہ میں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے جس کے مطابق ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛ سرینگر: تاریخی جلوسِ عزاء پر لگی پابندی ختم
انہوں نے کہا کہ اونتی پورہ میں جدید عمارت تیار ہونے کے باوجود محکمہ صحت کے عہدیدار پی ایچ سی کو واپس منتقل کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ادھر اے ڈی سی اونتی پورہ نے پی ایچ سی کو اونتی پورہ ایک ہفتے کے اندر اندر منتخب کی گئی عمارت میں شفٹ کیے جانے کا وعدہ کیا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور منتشر ہو گئے۔