اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیک ٹو ولیج میں اعلیٰ افسران کے شرکت نہ کرنے پر عوام برہم - ناراضگی کا اظہار

ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں لوگوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام میں اعلیٰ افسران کے شرکت نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

بیک ٹو ولیج میں اعلی افسران کی شرکت نہ کرنے پر عوام برہم
بیک ٹو ولیج میں اعلی افسران کی شرکت نہ کرنے پر عوام برہم

By

Published : Oct 7, 2020, 2:34 PM IST

وادیٔ کشمیر میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جس میں دور دراز علاقہ جات میں لوگوں کے مسائل اور پریشانیوں کا ازالہ کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اس کے تحت پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں بھی بیک ٹو ولیج کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ تاہم پروگرام میں اعلیٰ افسران کی شرکت نہ کرنے پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

بیک ٹو ولیج میں اعلی افسران کی شرکت نہ کرنے پر عوام برہم

پروگرام میں آئے لوگوں کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے رابطہ قائم کیا۔ تاہم اس کے باوجود بھی کسی اعلیٰ افسر نے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔

مقامی باشندوں نے اعلیٰ افسران اور بیک ٹو ولیج کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے 'عوام کے ساتھ مذاق' قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details