جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے خانہ گنڈ علاقے میں لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے درجنوں مرد و زن نے مقامی قبرستان کے بیچوں بیچ سڑک کی مجوزہ تعمیر پر محکمہ تعمیرات عامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے مقامی قبرستان کے بیچوں بیچ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جس سے مقامی لوگوں کے جذبات مجروح ہو جائیں گے۔