جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع پنگلش علاقے کی آبادی محکمہ آر اینڈ بی سے نالاں ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق محکمہ نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے علاقے میں سڑک کی میکڈمایزشن تو عمل میں لائی لیکن ڈرینج سسٹم کی طرف توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے سڑک تعمیر کرنے کا مقصد ہی فوت ہو رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد علاقے کی خستہ حال سڑک پر تار کول بچھایا گیا جسکے بعد مقامی آبادی کو کافی راحت ملی تاہم گھروں اور نالیوں سے نکلنے والا پانی سڑک کو از سر نو خستہ کر رہا ہے کیونکہ انکے مطابق محکمہ آر اینڈ بی نے خستہ حال ڈرینیج سسٹم کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔