اردو

urdu

ETV Bharat / state

Defunct Health Centres of Pulwama: ہیلتھ سنٹرز کو جلد فعال بنائے جانے کی اپیل - پلوامہ طبی نگہداشت

جموں وکشمیر میں قصبہ جات کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے کئی اعلانات کیے جا رہے ہیں تاہم ان اقدامات کو عملی جامہ پہنائے جانے حوالہ سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ Pulwama Residents Demand Health Centres to be Made Functional

ہیلتھ سنٹرز کو جلد فعال بنائے جانے کی اپیل
ہیلتھ سنٹرز کو جلد فعال بنائے جانے کی اپیل

By

Published : Sep 12, 2022, 1:34 PM IST

پلوامہ: بہتر طبی نگہداشت کو ممکن بنانے کی غرض سے محکمہ صحت نے وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں، خصوصاً دیہی علاقوں میں پبلک ہیلتھ سنٹرز کے قیام کو منظوری دی۔ سرکاری حکمنامہ پر فوری طور عملدرآمد شروع کی گئی اور متعدد دیہی علاقوں میں طبی مراکز کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تاہم عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بیشتر مراکز پر یا تو سست رفتاری سے کام جاری ہے یا پھر تعمیری کام ختم کیے جانے کے باوجود انہیں فعال نہیں بنایا جا رہا۔Non Functional PHCs of Pulwama

ہیلتھ سنٹرز کو جلد فعال بنائے جانے کی اپیل

ضلع پلوامہ کے قصبہ جات میں موجود طبی مراکز پر بڑھتے دبائو کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے کئی دیہی علاقوں میں پی ایچ سی (پبلک ہیلتھ سینٹر) قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ضلع پلوامہ میں تقریباً 7 مقامات پر پی ایچ سیز کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور ان پر کام شروع کیا گیا۔ کئی طبی مراکز کا تعمیری کام مکمل کیا گیا، جس پر ضلع کو ملکی سطح پر پذیرائی بھی حاصل ہوئی، وہیں بیشتر طبی مراکز پر سست رفتاری سے کام جاری ہے۔ Health Services in Kashmir

سست رفاری کے سبب چل رہے کام اور بعض مراکز کا تعمیری کام مکمل کرنے کے باوجود انہیں فعال نہیں بنایا جا رہا ہے جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تھا اگرچہ چند پی ایچ سی پر کام ختم کرکے اس کو استعمال میں لایا گیا جنہوں نے بہتر کارکردگی دیکھ کر ملکی سطح پر پزارئی حاصل کی تاہم اکثر پی ایچ سیز اج بھی یا تو تعمیر ہورہے ہے یا پھر تعمیر ہونے کے باوجود بھی ان کو محمکہ صحت کو سونپا نہیں گیا جبکہ کہ کچھ پی ایچ سیز میں طبی عملے موجود نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے ان پی ایچ سیز کا قائم کرنے کا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’بارہا محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کی نوٹس میں لائے جانے کے باوجود مسئلہ کو حل کرنے میں محکمہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔ اور طبی سہولیات کے فقدان کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔‘‘ ضلع کے کاکاپورہ علاقے کے باشندوں نے علاقے میں تعمیر ہو رہے پی ایچ سی کے حوالے سے کہا: ’’گزشتہ ایک سال سے پی ایچ سی کا کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’سرکاری حکمنامہ کے بعد پی ایچ سی پر شد و مد کے ساتھ کام شروع کیا گیا تاہم گزشتہ ایک برس سے کام بند پڑا ہوا ہے۔‘‘

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کاکاپورہ پی ایچ سی میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور علاقے کی گنجان آبادی کے پیش نظر پی ایچ سی کو جدید اور وسیع بلڈنگ میں منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ابھی تک اس کی تعمیر مکمل نہیں کی جا رہی۔ وہیں لوگوں نے ضلع اسپتال پلوامہ سمیت دیگر طبی مراکز میں طبی عملہ کی کمی پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ خصوصاً محکمہ صحت سے زیر تعمیر ہیلتھ سنٹرز کا تعمیری کام جلد مکمل کرکے انہیں فوری طور عوام کے نام وقف کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:PHC Pochhal Closed, People Face Difficulties : پرائمری ہیلتھ سنٹر پوچھال کئی روز سے مقفل

ABOUT THE AUTHOR

...view details