اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں چوری کی کوشش ناکام ، ایک ملزم گرفتار

Thief caught In Pulwama ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں دوران شب لوگوں نے چوری کے الزام میں ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران تین ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

pulwama-residents-caught-a-thief-handed-him-to-police
پلوامہ میں چوری کی کوشش ناکام ، ایک چور گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 4:00 PM IST

پلوامہ میں چوری کی کوشش ناکام ، ایک چور گرفتار

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے کے لوگوں نے رات کے دوران ایک چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق رات کے 1 بجے کے قریب ان کے علاقے میں چوروں کا ایک گروہ آیا تھا جن کے پاس ایک گاڑی بھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران چوروں نے ایک دکان کے تالے توڑے اور وہاں سے اخروٹ چوری کرنے کی کوشش کی۔


محمد یوسف نامی مقامی شخص نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں معلوم ہوا کہ یہ لوگ چوری کر رہے ہے تو ہم ہمت کر کے گھروں سے باہر آئے اور ان چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ چوروں نے ہمیں دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس دوران تین چور فرار ہوگئے وہیں مقامی لوگوں نے ایک چور کو پکڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ چور کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اس سے قبل بہت ساری چوری کی وارداتیں پیش آئی ہے لیکن اس واردات میں مقامی لوگ چور کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ باقی چوروں کو پکڑنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور ان کی نشاہدہی کرے تاکہ علاقہ میں اس طرح کے واقعات آگے انجام نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:


وہیں ایک اور مقامی شہری بلال احمد نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان سبھی چوروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں فوراً گرفتار کیا جائے،تاکہ علاقہ میں چوری کی وارداتیں رونما نہ ہو۔اس دوران پلوامہ پولس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details