جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں کووڈ-19 سے اور ایک موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کی عمر تقریباً 75 بتائی جارہی ہے نے ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں دم توڑ دیا۔
موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایم ایچ ایس کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ تمولہل پلوامہ کی ایک 75 سالہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔ جو پہلے ہی کئی امراض میں مبتلا تھیں۔
اسی کے ساتھ جموں و کشمیر میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 244 ہوگئی ہے۔
ضلع پلوامہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلع میں 6 روزہ لاک ڈاؤن نافذ تھا جس کو ضلع انتظامیہ نے اب 25 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ جبکہ 63 دیہات کو بھی ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔