ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں 32 ویں روڑ سیفٹی مہینے کے تحت ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس افسران، سیول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ ڈرائیوروں نے بھی شرکت کی۔
ٹریفک سیفٹی ماہ شروع ہونے کے سلسلے میں منگل کو ترال پولیس نے ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ جس میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہوئی۔
ترال: ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے ریلی کا اہتمام ریلی میں شامل افراد کے ہاتھوں میں بینروں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی ترال بالا میں سومو اسٹینڈ کے نزدیک اختتام پزیر ہوئی۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کے لیے اس ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
اس موقع پر ایک مقامی سماجی کارکان نے پولیس کی جانب سے منعقدہ اس ریلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں۔
قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ روڑ سیفٹی آگہی مہم، 18جنوری سے 17فروری، ایک مہینے تک جاری رہے گی، اس سے قبل یہ پروگرام ہفتہ وار بنیادوں پر ہوا کرتا تھا۔