اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عوامی دربار منعقد - کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عوامی دربار میں قصبہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عوامی دربار منعقد
پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عوامی دربار منعقد

By

Published : Apr 7, 2021, 5:40 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں بدھ کو ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے اپنے علاقہ جات میں درپیش مسائل حکام کے سامنے رکھے۔

مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے بنیادی مسائل - بجلی، پانی اور سڑک- کے علاوہ تعلیم سمیت دیگر معاملات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا۔

پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عوامی دربار منعقد

عوامی دربار میں ڈی سی پلوامہ سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے لوگوں کے مسائل سنے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے لوگوں کے سبھی جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

دریں اثناء، پروگرام کے دوران کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سپورٹس کٹس تقسیم کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details