پلوامہ: ضلع پلوامہ کے اسماعیل کالونی، کھریو ناگندر کے باشندوں نے رہائشی علاقے کے قریب کان کنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل مقامی مرد و زن بشمول طلبہ نے رہائشی علاقوں کے نزدیک کان کنی پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’رہائشی علاقوں کے نزدیک کان کنی سے رہائشیوں خصوصاً طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ Protest in Khrew Pampore
Protest in Khrew, Pampore: رہائشی علاقے کے نزدیک کان کنی کے خلاف کھریو، پانپور میں احتجاج
’’مقامی آبادی کو ہمیشہ مشینوں کے ناقابل برداشت شور سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Protest Against Illegal Mining in Khrew مسلسل شور شرابے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔‘‘
احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں مشینوں کے ذریعے کان کنی انجام دی جاتی ہے جس سے علاقے میں ہر وقت اتنا شور ہوتا ہے کہ طلبہ نہ اسکول میں اور نہ ہی گھروں میں پڑھائی کر پاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مقامی آبادی کو ہمیشہ مشینوں کے ناقابل برداشت شور سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مسلسل شور شرابے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔‘‘ Protest against Stone Miners in Khrew
انہوں نے مزید کہا کہ ’’نوزائید بچے، بزرگ یا بیمار افراد مشینوں کے شور کی وجہ سے آرام نہیں کر پاتے۔ دن ہو یا رات مشینوں کے شور سے لوگ چند لمحے چین سے سو بھی نہیں پاتے۔‘‘ انہوں نے متعلقہ محکمہ جات خصوصاً تحصیل انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقہ کا معائنہ کرنے اور ’’غیر قانونی طور کام کر رہی مشینوں‘‘ کو بند کرانے کا مطالبہ کیا۔