پلوامہ:رواں ماہ کی 7 تاریخ کو پولیس اسٹیشن لیتر میں گنڈ، اچھن، پلوامہ کے رہائشی عابد حسن خان ولد محمد احسن خان کی جانب سے ان کی موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK13C-5721 سڈکو، لاسی پورہ سے چوری ہونے کی تحریری شکایت موصول ہوئی۔ پلوامہ پولیس نے شکایت کی نسبت سے مقدمہ 115/22 U/S 379 IPC PS Litter میں درج کرکے تفتیشی عمل شروع کی۔ Motorcycle Thief Arrested in pulwama
Pulwama Police Solves Bike Theft Case پلوامہ میں موٹر سائیکل سارق گرفتار - لاسی پورہ پلوامہ موٹر سائیکل چوری
پلوامہ پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرکے چوری کی گئی موٹر سائیکل کو بازیاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Pulwama Police Solves Motorcycle Theft Case
پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا جس میں سے ایک شخص - جس کی شناخت پولیس نے وسیم احمد راتھر ولد عبد السلام راتھر ساکنہ بونیگام، ٹہاب کے طور پر ظاہر کی ہے- نے پولیس کے سامنے میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرکے ملزم کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
مقامی باشنوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے وہیں پلوامہ پولیس نے عوام سے غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘