اردو

urdu

ETV Bharat / state

Poppy Straw پلوامہ پولیس نے دو الگ الگ چھاپوں میں بھاری مقدار میں پوست کا بھوسا ضبط کیا - جموں و کشمیر خبر

پلوامہ پولیس نے پولیس اہلکاروں کی ٹیم تشکیل دے کر آج لولی پورہ کاکاپورہ اور وانپورہ میں دو الگ الگ چھاپے ماری کی۔ اس چھاپہ ماری ٹیم کی سربراہی ایس ایچ او کاکاپورہ چودھری محمد حفیظ کررہے تھے

بھاری مقدار میں پوست کا بھوسا ضبط
بھاری مقدار میں پوست کا بھوسا ضبط

By

Published : Mar 12, 2023, 9:00 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے دو مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں پوست کا بھوسا ضبط کیا۔پولیس آفیسر نے بتیا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے پولیس اہلکاروں کی ٹیم تشکیل دے کر آج لولی پورہ کاکاپورہ اور وانپورہ میں دو الگ الگ چھاپے مارے۔ اس چھاپہ ماری ٹیم کی سربراہی ایس ایچ او کاکاپورہ چودھری محمد حفیظ کررہے تھے انہوں نے جاوید احمد گنائی ساکنہ لولی پورہ کے گھر کی تلاشی لی اور وزنی آلات کے ساتھ تقریباً ایک کوئنٹل پوست کا بھوسا برآمد کیا۔


بتایاجار ہا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، لیکن بعد میں اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر 15/2023 درج کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔ اسی طرح پولیس پارٹی نے وامپورہ میں چھاپہ ماری کی، جہاں پولیس نے طارق احمد گنائی کے گھر سے تقریباً 27 کلو پوست کا بھوسا ضبط کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھی پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 54/2023 درج کرلیا اور مزید تحقیقات شروع کردی ۔

پلوامہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے سے منشیات کے لت کے خاتمے کے لئے ان کی مدد کریں۔ منشیات فروشوں/منشیات سے متعلق معلومات ٹول فری نمبر 112 یا 09133-241280 (PCR پلوامہ) پر دی تاکہ ضلع پلوامہ منشیات سے پاک بنائے جس کی ذمہ داری ہر ایک فرار پر عائد ہوتی ہیں۔ آئیں مل کر اپنے معاشرے کو منشیات سے پاک بنائیں۔

مزید پڑھیں:Drugs Recovered in pulwama: منشیات فروش کے گھر سے منشیات ضبط، ملزم فرار

ABOUT THE AUTHOR

...view details