ضلع پلوامہ کے راجپورہ پولیس اسٹیشن میں محمد اشرف ولد نذیر احمد دیداد ساکنہ سنگروانی کی جانب سے تحریری درخواست موصول ہوئی جس میں درخواست گزار نے اپنے برادر 35سالہ شوکت احمد ولد نذیر احمد کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
درخواست گزار کے مطابق شوکت احمد ذہنی تنائو کا شکار ہے اور اس وقت ماہرین نفسیات کے زیر علاج بھی ہے۔ انکے مطابق وہ رواں ماہ کی 21تاریخ کو نماز کی ادائیگی کے لئے گھر سے نکلا اور اس کے بعد واپس نہیں لوٹا۔
پولیس تھانہ راجپورہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے لاپتہ شخص کی تلاش شروع کر دی، وہیں انہوں نے گمشدہ شخص کو بازیاب کرانے میں عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔