پلوامہ:سینئر سپرانٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پلوامہ، محمد یوسف نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں جرائم اور سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی سمیت ایڈیشنل ایس پی پلوامہ، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ، ڈی وائی ایس پی، پی سی، ڈی وائی ایس پی ڈی آر، ایس ایچ اوز کے علاوہ پلوامہ پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے شرکا پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی مخالف کارروائیوں کو تیز کریں اور زیر التواء UAPA مقدمات کو فوری طور نمٹایا جائے۔ ایس ایس پی نے کمزور افراد کی حفاظت اور پولیسنگ کے دیگر پہلوؤں، NDPS ، تفتیشی کارروائیوں میں مزید استحکام لائے جانے پر بھی زور دیا۔
ایس ایس پی نے زیر التوا سبھی معاملات جو جلد از جلد نپٹانے پر بھی زور دیا۔ ایس ایس پی پلوامہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور سماجی جرائم اور سائبر کرائمز کو روکنے کے لیے لگن سے کام کریں۔ انہوں نے اس حوالہ سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ جائزہ میٹنگ میں شریک افسران نے ایس ایس پی پلوامہ کو اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنائے جانے والے سیکورٹی اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔