اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: تین مختلف مقامات سے 19 کلو پوست،600 گرام چرس بر آمد - مکان پر چھاپہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے تین مختلف مقامات سے 19 کلو پوست اور 600 گرام چرس بر آمد کرکے منشیات فروشوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔

پلوامہ: تین مختلف مقامات سے 19 کلو پوست،600 گرام چرس بر آمد
پلوامہ: تین مختلف مقامات سے 19 کلو پوست،600 گرام چرس بر آمد

By

Published : Jul 31, 2021, 4:36 PM IST

پلوامہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات ضبط کرکے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔

پلوامہ: تین مختلف مقامات سے 19 کلو پوست،600 گرام چرس بر آمد

پولیس نے ضلع کے ارہل کراسنگ کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 22کلو پوست اور 600 گرام چرس بر آمد کرکے گاڑی میں سوار تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

پلوامہ پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت محمد یوسف زئی ساکنہ شادپورہ، ٹہاب محمد افضل بٹ اور مشتاق احمد بھٹ ساکنان ڈانگرپورہ، ارہل کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے تینوں کو حراست میں لیکر NDPS ایکٹ کے ایف آئی آر نمبر 210/21 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

وہیں پلوامہ پولیس نے ایک مخصوص اطلاع پر راتھر محلہ، ارہل میں ارشد احمد راتھر کے مکان پر چھاپہ مارا اور زیر زمین چھپائے گئے 23 کلوگرام پوست کو ضبط کر لیا۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر 213/2021 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔

ادھر پولیس کو منشیات سے متعلق ایک اور خبر موصول ہوئی جس کے بعد پلوامہ پولیس نے گڈورہ علاقے میں محمد یوسف خان کے رہائشی مکان پر چھاپ مار کر 274 کلوگرام پوست ضبط کر لیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار

اس معاملے میں بھی پلوامہ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 216/2021 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کی عوامی حلقوں میں کافی سراہنا کی جا رہی ہے، وہیں پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details