پلوامہ:ضلع پلوامہ کے پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں ایک مقامی باشندے نے چار روز قبل اپنی 15 سالہ دختر کے اغوا کیے جانے کی تحریری شکایت درج کی تھی۔ پولیس نے ایک مقدمہ 18/2022 U/S 363 IPC PS کاکاپورہ پولیس اسٹیشن میں درج کرکے فوری طور تحقیقات شروع کر دی تھی۔
پلوامہ پولیس Pulwama Police نے نابالغ لڑکی کا سراغ لگانے کے لئے کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر تفتیش شروع کر دی۔
تفتیش کے دوران دستیاب ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس کو نابالغ لڑکی کے غازی آباد، اتر پردیش میں اغوا کار کے ساتھ موجودگی کا سراغ حاصل ہوا۔